اپوزیشن اتحاد کا سڑکوں پر آنیکا کوئی پلان نہیں:علی محمد خان
شاہ محمود قریشی واک کرتے گر گئے ،یہ خطرناک حالت،باہر آگئے تو مسائل حل اداروں نے پی ٹی آئی مولانا کو ایک کردیا،کلاسرا، پروگرام دنیا مہربخاری کیساتھ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے اجلاس سے یہ امید رکھنا کہ سڑکوں پر آنے کا کوئی پلان ہوگا،ایسا کوئی پلان مجھے نہیں لگتا، پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی طبیعت سے متعلق زین قریشی نے بتایا ہے کہ وہ واک کرتے ہوئے گرپڑے تھے ،یہ بڑی خطرناک حالت ہے ، شاہ محمود قریشی کوا ب تک کسی کیس میں کوئی سزا نہیں ہوئی ،عمران خان کے بعد وہ جماعت کے سنیئر ترین آدمی ہیں، شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین ہیں، اگر وہ باہر آتے ہیں تو عمران خان کی غیر موجودگی میں انہوں نے ہی جماعت کو سنبھالنا ہے ، میراخیال ہے ان کے باہر آنے سے بہت سی سیاسی چیزیں حل ہوجائیں گی، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان پر سیاسی کیس ہیں،ان کا حل سیاسی ہے ، عمران خان ڈٰیل نہیں کرسکتے ، میں اپنی قیادت سے کہوں گا کہ سوشل میڈیا کے ٹرول اور تنقید سے نکل کر ہمیں کوئی سیاسی کردار ادا کرنا ہوگا،عمران خان نے جس کو مذاکرات کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے ابھی تک انہوں نے ایک بھی میٹنگ وزیر اعظم سے نہیں کی،اگر میں عمران خان سے ملا تو انہیں اس بارے میں بتائوں گا ،سینئر تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے کہا مولانا فضل الرحمن کو نوٹس آئے ہیں،ان پر برا وقت آیا ہے ، پی ٹی آئی کے لوگ مولانا صاحب کو منہ پر نہیں کہہ سکتے البتہ پیٹھ پیچھے ان کو خوشی ضرور ہوئی ہوگی ،مولانا نے کہا تھا آپ نے جو وزن اٹھایاہوا ہے میں کیوں اٹھائوں،اب حالات ایسے ہیں کہ مولانا چاہتے ہیں پی ٹی آئی ان کے ساتھ سڑکوں پر آجائے ،پی ٹی آئی اور جے یو آئی کو ہمارے اداروں نے ایک کردیا ہے ،میرا خیال ہے مولانا کے قریب آجانے پر عمران خان بھی خوش ہوں گے ،اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان نے کیا فیصلہ کرنا ہے ، وہ مولانا کا ساتھ دیں گے یا کہیں گے ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جو معاملے ہیں وہ خود طے کرلیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments