اسلا م آباد ہائیکورٹ : بار بار کاغذات نامزدگی فیس وصولی الیکشن کمیشن سے جواب طلب

 اسلا م آباد ہائیکورٹ : بار بار کاغذات نامزدگی فیس وصولی  الیکشن کمیشن سے جواب طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں سے بار بار کاغذات نامزدگی کی فیس وصولی کے خلاف درخواست میں الیکشن کمیشن۔۔۔

 سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،سابق چیئرمین یونین کونسل ملک ساجد محمود کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل مدثر لطیف عباسی نے استدعا کی کہ پہلے جمع کرائی گئی کاغذات نامزدگی کی فیس آئندہ انتخابی شیڈول میں قابل قبول قرار دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...