اسلام آباد ہائیکورٹ:ایف بی آر کیخلاف 300صنعتی یونٹس کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے ایف بی آر کے پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم کے خلاف 300سے زائد صنعتی یونٹس کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس عمیر مجید ملک پر مشتمل ڈویژن بنچ کے روبرو درخواست گزار وکلاء، سیکرٹری ریونیو ڈویژن اور ایف بی آر کی جانب سے احسان احمد کھوکھر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ پروڈکشن مانیٹرنگ نظام کے تحت ملک بھر میں 300 سے زائد صنعتی یونٹس کی نگرانی کی جا رہی ہے ، جن میں گھی، کوکنگ آئل، مشروبات، ٹیکسٹائل، اسپننگ، پیکٹ دودھ، فوڈ پروسیسنگ اور پیکجنگ سمیت دیگر صنعتی شعبے شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments