احتساب عدالت:پراپرٹیز ڈی سیل کرنے کی درخواستوں پر نیب سے رپورٹ طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت کی جج رخشندہ شاہین نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو میں نیب کی جانب سے پراپرٹیز ڈی سیل کرنے کیلئے مالکان کی درخواستوں پر نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران فلیٹس مالکان شازیہ حفیظ شیخ اور عبدالحمید شیخ کی جانب سے بھی پراپرٹیز ڈی سیل کرنے کیلئے درخواستیں دائرکی گئیں،عدالت نے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments