ہم یہاں لوگوں کے حقوق کوتحفظ دینے بیٹھے :جسٹس ڈوگر

 ہم یہاں لوگوں کے حقوق کوتحفظ دینے بیٹھے :جسٹس ڈوگر

سفرسے روکنے کیخلاف کیس میں درخواست گزارآف لوڈکرنیوالے افسرکانام نہ بتاسکا عدالت کومذاق بنالیا،دل کرتاہے 10لاکھ جرمانہ کرکے درخواست خارج کردوں،ریمارکس

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردارسرفراز ڈوگر کی عدالت نے شہری خالد محمود کو ائیرپورٹ پر سفر سے روکنے کے خلاف کیس میں درخواست گزار کو ری پریذینٹیشن بنا کر ڈی جی ایف آئی اے کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاڈی جی ایف آئی اے درخواست گزار کی ری پریذینٹیشن پر دو ہفتوں تک فیصلہ کریں،گزشتہ روز درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل کے علاوہ عدالت طلبی پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر حکام بھی عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیاکہ کس نے شہری کو ایئرپورٹ پر سفر سے روکا؟، جس پر وکیل درخواست گزار عدالت کو آف لوڈ کرنے والے افسرکا نام بھی نہ بتا سکا، چیف جسٹس نے کہا کس شفٹ انچارج نے آپکو روکا ہے اسکا پتہ تو آپکو ہونا چاہیے ،دل کرتا ہے کم از کم 10 لاکھ جرمانہ کر کے درخواست خارج کر دوں،آپکے کہنے پر ڈی جی ایف آئی اے اور تمام افسروں کو بلایا اور آپ کو پتہ ہی نہیں،آپ نے عدالت کو مذاق بنا لیا ہے ،تمام لوگوں کے حقوق کو تحفظ دینے کیلئے ہم یہاں بیٹھے ہیں، وکیل درخواست گزار نے کہا عدالت سے معذرت خواہ ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...