تھری ایم پی او غلامی کے دور کی ایک یادگار :سلمان اکرم

تھری ایم پی او غلامی کے دور کی ایک یادگار :سلمان اکرم

مولانا اور ہمارے نظریات میں جہاں مماثلت ہوگی وہاں اکٹھے نظر آئیں گے اے پی سی پر پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں:دنیا مہربخاری کیساتھ میں گفتگو

لاہور(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے معاملے پر پارٹی کے اندر کوئی اختلاف اور مسئلہ نہیں، اس کے بارے میں سب جماعتوں سے بات کرنا ہوتی ہے ،یہ نومبر کے ماہ میں ہوجائے گی،اس کا ایجنڈا بھی طے ہوجائے گا،اگلے دس دن کے اندر کانفرنس ہوجائے گی،پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف اب تحقیقی ادارے کیوں متحرک ہوئے ، اس کی وجہ ظاہر ہے کہ مولانا نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے ،جو بھی شخص قانون،آئین اور بنیادی حقوق کی بات کرتا ہے ،اس کے خلاف ادارے متحرک ہوجاتے ہیں،یہ نئی بات نہیں ہے ،مولانا فضل الرحمن نے جو اس وقت سٹینڈ لیا جو کسی بھی جمہوریت پسند کو لینا چاہئے ،ہمیں امید ہے مولانا اپنے سٹینڈ پر کھڑے رہیں گے ،ہم پہلے سے ہی سٹینڈ پر ہیں،عمران خان کے نظریات واضح ہیں، مولانا کے نظریات اور ان کے سٹینڈ اور ہمارے سٹینڈ میں جہاں مماثلت ہوگی، یا ہم آہنگی ہوگی وہاں ہم اکٹھے نظر آئیں گے ،جہاں مماثلت نہیں ہوگی وہاں اکٹھے نظر نہیں آئیں گے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کو اپنا آئینی اختیار استعمال کرنے سے روک دیا ہے ، یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے ،یہ وہی نظام ہے جس کا ہم سب شکار ہیں،ہمارے لوگوں کو کالے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا،بغیر کسی الزام کے ، تھری ایم پی او سب جانتے ہیں، یہ انتہائی کا لاقانون ہے ، پوری دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی،یہ غلامی کے دور کی ایک یادگار ہے ،انگریز دور میں بھی اس قسم کے قوانین نہیں تھے ،جو اب ہمارے ملک میں رائج ہیں، آرٹیکل 245 کی وجہ سے تمام عدالتوں کے آئینی اختیارات ختم ہوگئے ہیں،بنیادی حقوق بھی ختم ہوگئے ،بنیادی حقوق کے حوالے سے عدالت سے کوئی داد رسی نہیں چاہ سکتا،ہمیں مکمل طورپر ایک بھیانک قسم کے جنگل میں دھکیل دیا گیا ہے ،حق مانگنے کیلئے ہم عدالت نہیں جاسکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...