پختونخوا میں امن و ترقی کیلئے وفاق کا تعاون ناگزیر،فیصل کنڈی
صوبہ دہشت گردوں کے ہاتھ جا رہا تھا، وفاق کومجبورا ً ایمرجنسی لگانا پڑی پی ٹی آئی کو ہمیشہ کہا آؤ ملکر صوبے کا مقدمہ لڑتے ہیں،تقریب سے خطاب
پشاور (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و ترقی کیلئے وفاق کا تعاون ناگزیر ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا صوبے نے طویل عرصے تک دہشت گردی اور بدامنی کا سامنا کیا ہے ، پیپلزپارٹی کے دور میں سوات میں تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا گیا اور سوات کو دہشت گردوں سے پاک کیا گیا۔ سابق نااہل قیادت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کرتی تھی۔ ہمارا صوبہ ہاتھ سے نکل کر دہشت گردوں کے ہاتھوں میں جا رہا تھا، وفاقی حکومت کو مجبورا ً ایمرجنسی لگانا پڑی۔ پی ٹی آئی کو ہمیشہ کہا کہ آئیں مل کر وفاق سے صوبے کا مقدمہ لڑتے ہیں۔ صوبے میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے وفاق نے کئی بار ان سے بات چیت کی کوشش کی ، بڑی مشکل سے جب مذاکرات کامیاب ہونے کے مرحلے میں تھے تو نااہل وزیر اعلی ٰنے اس میں بھی رکاوٹ ڈال لی جس کے بعد وفاق نے مجبورا ًصوبے میں گورنر راج لگانے کا فیصلہ کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments