بینچ اور بار انصاف کے اہم ستون ،دونوں کا رابطہ ضروری : چیف جسٹس
جسٹس یحییٰ آفرید ی سے سپریم کورٹ بارکی نومنتخب اورسبکدوش ہونے والی کابینہ کی ملاقات بار نمائندگان کو عدالتی اصلاحات، کیس مینجمنٹ، ڈیجیٹل تبدیلی میں پیش رفت سے آگاہ کیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب اور سبکدوش ہونے والی کابینہ نے ملاقات کی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی قیادت سید امجد شاہ اور سبکدوش ہونے والی کابینہ کی قیادت ہارون الرشید نے کی،چیف جسٹس نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور سبکدوش ہونے والی کابینہ کے تعاون کو سراہا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بینچ اور بار نظامِ انصاف کے اہم ستون ہیں، نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے کے لیے بینچ اور بار کے درمیان مسلسل رابطہ اور باہمی احترام ضروری ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے بار نمائندگان کو عدالتی اصلاحات، کیس مینجمنٹ، ڈیجیٹل تبدیلی اور عوامی سہولیات میں پیش رفت سے آگاہ کیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ مقدمات مقرر کرنے اور جلد سماعت کی درخواستوں کے لیے جامع معیاری طریقۂ کار نافذ کر دیا گیا،چیف جسٹس نے کہا کہ جلد سماعت کی درخواستوں پر ٹھوس شواہد اور فوری نوعیت کی وجوہات کی بنیاد پر میرٹ کے مطابق فیصلہ کیا جاتا ہے ، سپریم کورٹ کے ہر بینچ کے سامنے روزانہ تقریباً 20 سے 30 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے جاتے ہیں، سال 2025 تک دائر ہونے والی سزائے موت کی اپیلوں کے فیصلے کر دیئے گئے ، سال 2026 میں دائر ہونے والی سزائے موت کی اپیلوں کی سماعت جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments