مولانا فضل الرحمن کے پاس کھرب پتیوں جیسی ہر سہولت : طلال
تجاوزات کیخلاف ڈیڑھ سال سے کارروائی جاری،سیاست کی نذرکر کے زیادتی کی یہ نہیں ہوسکتا آپکے پاس چند نوجوان ہیں تو ریاست کو للکاریں،رانا ثنا کا بیان ذاتی رائے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے پاس ہر وہ سہولت ہے جو کسی کھرب پتی کے پاس ہوتی ہے، تجاوزات سے متعلق نوٹس کا تعلق مولانا فضل الرحمن کی سیاست سے نہیں ہے ،ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف ڈیڑھ سال سے کارروائی جاری ہے ، ہم نے سب سے پہلے پوش علاقوں میں تجاوزات ختم کرنا شروع کیں، مولانا کے گھرکے قریب ہر دوسرے گھر سے تجاوزات ختم کی گئیں۔ تجاوزات کا دفاع اور اس کو سیاست کی نذرکرکے مولانا نے زیادتی کی، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کے پاس چند نوجوان ہیں تو آپ ریاست کو للکاریں۔ مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments