ناجائز قابض کا سرکاری زمین پر قانونی حق نہیں ہوتا:ہائیکورٹ
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری زمین پر قابض شخص کی اپیل خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ حکومت اپنی زمین کے استعمال کا طریقہ اپنی مرضی سے تبدیل کرسکتی ہے۔
، جبکہ ناجائز قابض کو سرکاری زمین کے استعمال پر اعتراض کا حق حاصل نہیں،جسٹس چودھری محمد اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مسعود احمد کی اپیل پر چھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جسے عدالتی نظیر قرار دیا گیا ہے ، جسٹس مزمل اختر شبیر نے پاکپتن میں 76 کنال سرکاری زمین کی سکیم تبدیل کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ ناجائز قابض متاثرہ فریق نہیں ہوتا، سرکاری زمین پر قبضہ کسی شخص کو کوئی قانونی حق نہیں دیتا۔فیصلے میں قرار دیا گیا کہ سابق عدالتی حکم میں کی گئی عارضی نوعیت کی باتوں سے کوئی مستقل حق پیدا نہیں ہوتا، عدالت نے سنگل بینچ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے اپیل مسترد کردی،عدالت نے قرار دیا کہ مذکورہ سرکاری زمین اب نمبرداری سکیم کے تحت دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments