شکاگو چیمبر آف کامرس، پاکستان بزنس فورم یورپ میں معاہدہ
اسلام آباد(نامہ نگار)یورپ اور امر یکا میں مقیم پاکستانی تاجر برادری کے درمیان بین الاقوامی سطح پر تجارتی روابط کو مضبوط بنانے اور نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے پاکستان امریکن شکاگو چیمبر آف کامرس اور پاکستان بزنس فورم یورپ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔
پاکستان بزنس فورم یورپ کے پیرس ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چودھری احسان الحق باجوہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ معاہدے پر پاکستان امریکن شکاگو چیمبر آف کامرس کی جانب سے صدر نوید انور اور نائب صدر عامر حنیف جبکہ پاکستان بزنس فورم یورپ کی جانب سے چیئرمین سردار ظہور اقبال، بانی حاجی اسلم چو دھری اور نائب صدر حمزہ تاج سکھیرہ نے دستخط کیے ۔ پاکستان امریکن شکاگو چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور نے کہا معاہدے کی بدولت امریکا اور یورپ میں مقیم تاجروں کو نئی منڈیوں کی تلاش میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments