بحرانوں سے نکلنے کیلئے قومی حکومت وقت کی ضرورت ، ڈائیلاگ کمیٹی

 بحرانوں سے نکلنے کیلئے قومی حکومت وقت کی ضرورت ، ڈائیلاگ کمیٹی

نئے صوبوں بارے قومی سطح پر بحث ہونی چاہئے ، فواد،عمران اسماعیل ، پریس کانفرنس

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کو موجودہ سیاسی، معاشی اور انتظامی بحرانوں سے نکالنے کے لیے قومی حکومت وقت کی اہم ضرورت ، ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کسی ایک سیاسی جماعت یا حکومت کے بس کی بات نہیں، اس کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل بیٹھ کر قابل عمل لائحہ عمل تشکیل دینا ہوگا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور محمود مولوی نے کہا موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے قومی مکالمے کا راستہ اختیار کرنا ہوگا ، نئے صوبوں کے قیام پر قومی سطح پر بحث ہونی چاہیے ۔ ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے ایسی حکومت تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور قومی دھارے کی دیگر قوتوں کو نمائندگی حاصل ہو۔ پاکستان میں انتظامی اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں، نئے صوبوں کے قیام کے مطالبات کو سنجیدگی سے زیر بحث لایا جانا چاہیے ۔ حکومت اور اپوزیشن کو سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر معاشی بحالی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...