اسلامی جمعیت طالبات کے تحت ملک بھر میں تعلیم جرگوں کاانعقاد

اسلامی جمعیت طالبات کے تحت ملک بھر میں تعلیم جرگوں کاانعقاد

لاہور (پ ر) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کے زیر اہتمام طالبات کے تعلیمی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے ‘‘تعلیم جرگے ’’ منعقد کیے گئے ۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں بالمشافہ اور جامعہ کراچی میں آن لائن جرگہ ہوا، جن میں طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔طالبات نے کیمپس کے مسائل، بنیادی سہولیات کے فقدان، فیسوں میں اضافے اور دیگر مشکلات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ پروفیسر سلیم مغل سمیت اساتذہ اور تعلیمی ماہرین نے بھی تجاویز پیش کیں، جن کی روشنی میں جامع قراردادیں منظور کی گئیں۔اس موقع پر ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات حلیمہ سعدیہ نے کہا کہ تعلیم جرگوں کا مقصد طالبات کو ایسا پلیٹ فارم دینا ہے جہاں وہ بلاجھجک اپنے مسائل بیان کر سکیں، منظور شدہ قراردادیں متعلقہ حکام تک پہنچائی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...