بانی کی صحت پر اہلخانہ،ذاتی معالجین کو لاعلم رکھنا قابل تشویش،حلیم عادل
بانی پی ٹی آئی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل،رپورٹس قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو رات کی تاریکی میں اسپتال منتقل کرنے اور واپس جیل لے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال منتقلی سے قبل ان کے ذاتی معالجین، اہل خانہ، پارٹی قیادت اور وکلا کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ عمران خان کی صحت کے معاملے پر اہل خانہ اور ذاتی معالجین کو لاعلم رکھنا قابل تشویش ہے ، پوری قوم ان کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہے اور علاج پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے عمران خان کو فوری طور پر الشفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے اور علاج سے متعلق تمام میڈیکل رپورٹس اور اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان کو ذاتی معالجین کی نگرانی میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، حکومت صحت کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ، کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ناقابل قبول ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments