معروف سندھی ناول نگار، افسانہ نویس مشتاق کاملانی انتقال کرگئے
کچھ عرصہ سے علیل تھے ،تدفین اتوار کی شام سجاول میں کر دی گئی، خاندانی ذرائع سندھی ادب منفرد افسانہ نگار سے محروم ہوگیا ،وزیراعلیٰ ،لواحقین سے اظہار تعزیت
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی) سجاول میں معروف سندھی ناول نگار اور افسانہ نویس مشتاق کاملانی کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد انتقال کرگئے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انہوں نے اتوار کو اپنے گھر میں آخری سانس لی۔مرحوم کی تدفین اتوار کی شام سجاول میں ہوئی۔ مشتاق کاملانی نے سندھی ادب کے لیے کئی ناول، افسانے اور دیگر ادبی تخلیقات پیش کیں۔ان کے انتقال پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھی ادیب اور ناول نگار مشتاق کاملانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھی ادب ایک منفرد افسانہ نگار اور ناول نویس سے محروم ہوگیا ہے ، مشتاق کاملانی افسانہ نگاری اور ناول نویسی میں منفرد شناخت رکھتے تھے ، مرحوم کی ادبی خدمات سندھی ادب کا قیمتی اور ناقابل فراموش سرمایہ ہیں، ان کے انتقال سے سندھی ادب میں گہرا خلا پیدا ہوا ہے ، مشتاق کاملانی کی تحریریں سندھی افسانوی ادب میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments