ایس ای سی پی:موبائل ایپس قرض پر شرح منافع میں کمی
اسلام آباد (اے پی پی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے موبائل ایپس کے ذریعے ڈیجیٹل نینو قرضوں پر سالانہ شرح منافع کی زیادہ سے زیادہ حد 274 فیصد سے کم کر کے نئے صارفین کیلئے 90 فیصد، پہلا قرض بروقت ادا کرنے والے صارفین کیلئے 70 فیصد مقرر کر دی ہے ۔
کمیشن نے سرکلر نمبر 25، 2026 کے ذریعے سابقہ سرکلر نمبر 12، 2024 میں ترمیم کی ہے ۔ نئے قواعد کے تحت صارف کو 50 ہزار روپے تک نینو قرض زیادہ سے زیادہ 90 دن کیلئے دیا جا سکے گا۔نئے صارف کیلئے یومیہ لاگت قرض کی رقم کا زیادہ سے زیادہ 0.2466 فیصد اور پہلے قرض کی بروقت ادائیگی کرنے والے صارف کیلئے 0.1918 فیصد ہوگی جو 10 ہزار روپے قرض پر بالترتیب تقریباً 24 روپے 66 پیسے اور 19 روپے 18 پیسے ہوگی، تمام فیسیں اور چارجز اس لاگت میں شامل ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments