لاہور :گندم 22سو روپے مہنگی،6ہزار کی من ہوگئی :20کلو آٹے کا تھیلا نایاب
راولپنڈی ، اسلام آباد6200،جنوبی پنجاب میں گندم کاریٹ 5900روپے ، سرکاری گندم نہ ہونے کے برابر گندم کی قیمت بڑھنے سے آٹا بھی مہنگا،محکمہ خوراک ، ملز معاملات طے ، سرکاری کوٹہ 6ہزار ٹن کردیاـ:سلمیٰ بٹ
لاہور (عمران اکبر )لاہور میں 2200روپے فی من اضافہ کے ساتھ گندم کا ریٹ 6ہزاروپے پر پہنچ گیا ،راولپنڈی اور اسلام آباد6200روپے تک پہنچ گیا ،جنوبی پنجاب میں گندم فی من 5900روپے ہے ،سرکاری گندم نہ ہونے کے برابر ،طلب پندرہ ہزار میٹرک ٹن جبکہ سرکاری گندم کی ریلیز 35سو میٹرک ٹن کی جا رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دس کلو آٹے کا تھیلا 11سو40روپے ازخود فروخت جاری ہے ، 20 کلو آٹے کا تھیلا لاہور سمیت دیگر شہروں میں نایاب ہے ،15 کلو آٹا تھیلا 22سو روپے پر سپلائی ڈیمانڈ سے زائد مارکیٹ میں موجود ہے جبکہ سادہ روٹی 14روپے کی بجائے 20سے 25روپے میں از خود بیچی جا رہی ہے ،ذرائع کے مطابق سرکاری گندم کی ریلیز پندرہ ہزار میٹرک ٹن کی بجائے صرف 3500میٹرک ٹن ہو رہی ہے ،لاہور کو آبادی کے تناسب سے 15سو میٹرک ٹن گندم ریلیز کی جارہی ہے ،باقی پنجاب کے چالیس اضلاع کو صرف دوہزار میٹرک ٹن گندم ریلیز کی رہی ہے ۔ڈی جی فوڈ پنجاب سیف انور جپہ کا دعویٰ ہے کہ گندم کی سپلائی 35سو میٹرک ٹن کی جارہی ہے ۔
دریں اثنا پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پاسکو کی جانب سے ملوں کی فراہمی کی جانے والی گندم لینے سے انکار کردیا۔ مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں بڑھنے کے بعد فلورملوں نے بھی آٹے کے نرخ بڑھادیئے چکی آٹا بھی بیس روپے کلو مہنگا ہوگیا۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آٹے کی نرخ بڑھ گئے ۔ فلورملز کی جانب سے دس کلو سرکاری آٹے کی قیمت میں ایک سو پچہتر روپے کا اضافہ جبکہ گندم کے ریٹ مہنگے ہونے سے چکی آٹا بھی بیس روپے کلو مہنگا ہوگیا۔دس کلو آٹے کا ریٹ بڑھ کر بارہ سو پچہتر روپے ہوگیا جبکہ چکی آٹا بھی بیس روپے قیمت اضافے سے دو سو روپے کا ہوگیا۔علاوہ ازیں صوبائی وزیرفوڈ سیفٹی کنزیومر پروٹیکشن سلمٰی ٰبٹ کا کہنا ہے کہ محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ۔ گندم کی سرکاری ریلیز کا کوٹہ بڑھا کر 6 ہزار ٹن روزانہ کر دیا گیا-گندم کی نئی قیمت 4500 روپے فی 40 کلو مقررکی گئی 10 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 1275 روپے مقرر کر دی گئی۔ فلو ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments