طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت 28صوبوں تک پھیل گئی
رواں سال جھڑپوں اور حملوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں شدت آگئی، رواں سال مسلح جھڑپوں اور حملوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، امریکی ادارہ برائے تنازعات کے اعدادوشمار اے سی ایل ای ڈی کے مطابق گزشتہ سال 14 صوبوں تک محدود رہنے وا لا جھڑپوں کا سلسلہ رواں سال 28 صوبوں تک پھیل چکا ،اے سی ایل ای ڈی کے مطابق طالبان مخالف مسلح جھڑپوں میں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ سرفہرست ہے ، رواں سال ریکارڈ جھڑپوں میں 44 فیصد اسی گروہ سے منسوب ہوئیں ، طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں نئے گروہوں کا اضافہ ہوا ، شمالی علاقوں میں نیشنل ریزسٹنس اور افغانستان فریڈم فرنٹ نمایاں ہیں ،اے سی ایل ای ڈی کے مطابق طالبان رجیم کے روایتی مرکز قندھار اور ہلمند میں بھی مزاحمتی گروہوں کی کارروائیاں سامنے آئیں،طالبان رجیم کے زیر تسلط بڑھتی عوامی بے چینی اور سیاسی و نسلی کشیدگی مسلح مزاحمتی تحریکوں کو مسلسل تقویت دے رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments