پی ٹی اے کا جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل نئی فائر وال لینے کا فیصلہ
فائر وال کے لائسنس کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں سے آفرزطلب کرنے کی منظوری پی ٹی اے نئی فائروال سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات کریگی
اسلام آباد (ایس ایم زمان)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل نئی فائر وال لینے کا فیصلہ کیا ہے ، پی ٹی اے نئی ٹیکنالوجی پر مبنی فائر وال سے سوشل میڈیا سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات کرے گی، پی ٹی اے نے فائر وال یو ایس جی 6630 ای (USG-6630E) کے لائسنس کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی ٹی اے نے مذکورہ فائر وال کے لائسنس کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کرنے کی منظوری دی ہے ۔ پی ٹی اے فائر وال لائسنس خریداری کو پبلک پروکیورمنٹ رولز 2026 اور اتھارٹی کے جاری کردہ قواعد و ضوابط، ریگولیٹری گائیڈز اور پروکیورمنٹ گائیڈ لائنز کے مطابق کرے گا۔ خریداری کے اس عمل میں سنگل سٹیج ون انویلپ (Single Stage-One Envelope) طریقہ کار اپنایا جائے گا جس کے تحت کم ترین لاگت پر مبنی انتخاب (LCBS) کی تکنیک اختیار کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments