19اے ایس پیز کو نیشنل پولیس اکیڈمی رپورٹ کرنے کاحکم
گریڈ 20کے پولیس افسر سیدعلی محسن کی بلوچستان کیلئے خدمات کانوٹیفکیشن واپس اعلیٰ پولیس افسر وقار الدین سید کی معطلی میں انکوائری مکمل ہونے تک توسیع
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20کے افسر سید علی محسن کی حکومتِ بلوچستان کے لیے خدمات کی فراہمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے جبکہ ایک اور نوٹیفکیشن کے ذریعے گریڈ 20 کے افسر وقار الدین سید کی معطلی کی مدت میں ان کے خلاف انکوائری مکمل ہونے تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 54 ویں کامن کے (بی ایس 17) کے اے ایس پی عہدہ کے افسران طلحہ احمد، ، کیپٹن (ریٹائرڈ) حمزہ طاہر شاہ، کیپٹن (ریٹائرڈ) امتیاز حسین، کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد بلال خان وزیر، پیر حسیب اللہ جان سرہندی، احمد رضا، حسنین علی، عبداللہ اقبال، احمد محمود، محمد نوید، حسیب احمد، عروبہ غزال، سعود عالم، اسماء نور، اسفندیار خان یوسفزئی، مہر عظیم،ہلال خان، سدرہ ظفر اور صدام حسین کو 13 دسمبر کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments