مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس 29:افسر نامزد،7کی نامزدگیاں مؤخر

 مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس 29:افسر نامزد،7کی نامزدگیاں مؤخر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیے 29 افسران کو نامزد کیا ہے۔ سات افسران کی نامزدگیاں مؤخر اور مختلف سروس گروپس کے 12 افسران کے تربیتی مراکز تبدیل کیے گئے ہیں۔

کورس 23 نومبر 2026 سے شروع ہوگا اور 29 جنوری 2027 تک جاری رہے گا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے عارف احمد ڈپٹی کمشنر گلگت، مرحبا نعمت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ساہیوال اور محمد ابراہیم ارباب کی نامزدگیاں مؤخر کی گئی ہیں۔ پاکستان پولیس سروس کے شاہ میر خالد ایس ایس پی لاہور اور احمد شاہ پی ایس او برائے آئی جی خیبر پختونخوا کی نامزدگیاں بھی مؤخر کردی گئی ہیں۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے محمد علی درانی، سیکشن افسر دفاعی پیداوار ڈویژن اور وزارت بحری امور کے شاہ نواز منگریو، ڈپٹی منیجر (لیگل) پورٹ قاسم اتھارٹی کی نامزدگیاں بھی مؤخر کی گئی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...