دربار داتا گنج بخشؒ میں مالی بے ضابطگیاں، 3 افسروں کو سزائیں

دربار داتا گنج بخشؒ میں مالی بے ضابطگیاں، 3 افسروں کو سزائیں

شیخ جمیل ، طاہر مقصود، گلاب ارشادشامل ، دیگر اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ زونل ناظم کو منسوخ شدہ کراس چیکس کی رقم فوری ایف بی آر میں جمع کرانیکی ہدایت

لاہور (سیاسی نمائندہ) دربار حضرت داتا گنج بخشؒ میں فارن کرنسی کی غیر قانونی تبدیلی اور ٹیکس چوری کے معاملے پر محکمہ اوقاف نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد 3 افسروں کو سزائیں سنا دیں۔ 2020 سے 2025 تک کے مالی ریکارڈ میں کاٹ پلٹ، اوور رائٹنگ اور مالی نقصان کی تصدیق ہوگئی۔ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت حتمی احکامات جاری کر دئیے ، جبکہ دیگر اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق سابق ایڈمنسٹریٹر شاہد حمید کی ایک سالانہ ترقی روکنے کی سزا دی گئی ہے، جبکہ سابق منیجر شیخ جمیل احمد پر مالی نقصان کا 50 فیصد واپس کرنے اور ایک سالانہ ترقی روکنے کی سزا عائد کی گئی ہے۔ سابق منیجر طاہر مقصود سے تین لاکھ 88 ہزار روپے سے زائد کی مکمل ریکوری اور جرمانے کا حکم دیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق سابق منیجر گلاب ارشاد کو مالی نقصان نہ پہنچنے پر سرزنش اور وارننگ دی گئی، جبکہ سابق نگرانوں عرفان محمود اور غلام رسول کے خلاف ایک لاکھ 61 ہزار روپے کے مالی نقصان پر الگ کارروائی کی جائے گی۔ زونل ناظم کو منسوخ شدہ کراس چیکس کی رقم فوری طور پر ایف بی آر میں جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...