خسرہ، خناق، کالی کھانسی، تشنج کا خدشہ، 3 ہیلتھ ایڈوائزریز جاری

خسرہ، خناق، کالی کھانسی، تشنج کا خدشہ، 3 ہیلتھ ایڈوائزریز جاری

فلو، سموگ، قابلِ انسداد امراض سے بچا ؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی ہدایت درجہ حرارت میں کمی کے باعث سانس، امراضِ قلب بڑھنے کا خطرہ، قومی ادارہ صحت

 اسلام آباد (اے پی پی) این آئی ایچ نے موسم سرما کے دوران موسمی انفلوئنزا، سموگ اور ویکسین کے ذریعے قابلِ انسداد بیماریوں سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے ملک بھر میں تین ہیلتھ ایڈوائزریز جاری کی ہیں جن میں موسمی انفلوئنزا ، سموگ سے لاحق صحت کے خطرات سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیارکر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی اور بیماریوں کے بدلتے ہوئے رجحانات کے باعث سانس اور امراضِ قلب سے متعلق صحت کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ خسرہ، خناق، کالی کھانسی اور تشنج جیسی بیماریوں کی منتقلی بھی صحت عامہ کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ ایڈوائزریز میں محکمہ ہائے صحت، ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قابلِ انسداد بیماریوں سے تحفظ بہتر بنانے کے لیے معمول کی حفاظتی ویکسینیشن اور رہ جانے والی ویکسین کی فراہمی کے خصوصی اقدامات مزید موثر بنائے جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...