پختونخوا، ٹریفک رولزتوڑنے پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ

پختونخوا، ٹریفک رولزتوڑنے پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ

10 یا زائد پوائنٹس حاصل کرنے پر وارننگ ، 20پر ڈرائیور کا لا ئسنس معطل کیا جا ئیگا زخمی کرنے پر 10،کسی کی موت پر ڈرائیور کو 15ڈی میرٹ پوائنٹس دئیے جائیں گے

 پشاور (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نئے نظام کے تحت 2 سال کے دوران 20 سے زائد ڈی میرٹ پوائنٹس حاصل کرنے والے ڈرائیورز کے لائسنس معطل کرد ئیے جائیں گے ، جبکہ 10 سے زائد پوائنٹس حاصل کرنے والوں کو وارننگ جاری کی جائے گی۔ نئے نظام کا اطلاق ایل ٹی وی ،ایچ ٹی وی اور پی ایس وی کے ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد پر ہوگا، اس نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں کی نوعیت اور سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 سے 15 تک ڈی میرٹ پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں۔

ٹریفک حادثے میں کسی شخص کی موت کا سبب بننے والے ڈرائیور کو 15 ڈی میرٹ پوائنٹس دئیے جائیں گے جبکہ حادثے میں کسی شخص کو شدید زخمی کرنے پر 10 پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں۔ اسی طرح حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے ڈرائیور کو بھی 10 ڈی میرٹ پوائنٹس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سگنل توڑنے، گاڑی میں مقررہ گنجائش سے زیادہ افراد یا سامان لادنے اور پولیس اہلکار کے رکنے کے حکم کو نظرانداز کرنے پر 6، 6 ڈی میرٹ پوائنٹس دئیے جا ئینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...