فارماسیوٹیکل شعبے میں خودکفالت کیلئے ایس آ ئی ایف سی متحرک
اسلام آباد (این این آئی) ایس آ ئی ایف سی فارماسیوٹیکل شعبے میں خودکفالت کیلئے متحرک۔ وفاقی وزیرِصحت مصطفی کمال اورنیشنل کوآرڈینیٹرکی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
جس میں پاکستان کے شعبہ صحت اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی بہتری اوراستحکام کے لیے اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، مقامی سطح پرویکسین کی تیاری کے لیے موثرلائحہ عمل اورمستحق مریضوں کے خصوصی علاج کی شفاف منظوری کے طریقہ کارپرغورکیا گیا۔ اجلاس میں ادویات کی قیمتوں کے تعین اور فارماسیوٹیکل برآمدات کے فروغ کے لیے فارما ایکسپورٹ کونسل کے قیام پر بھی گفتگو ہوئی۔ ایس آئی ایف سی ویکسین کی مقامی تیاری میں خودکفالت حاصل کرنے اور پاکستانی فارماسیوٹیکل شعبہ کی عالمی برآمدات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments