ٹک ٹاکر مسٹر پتلو اور بھائی جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
ڈسکہ(نمائندہ دنیا )فراز سٹیڈیم بھگدڑ کیس، ٹک ٹاکر مسٹر پتلو اور انکے بھائی کاشف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ۔
فراز سٹیڈیم ڈسکہ میں بھگدڑ کے باعث دو نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے مقدمہ میںگرفتار مسٹر پتلو اور اس کے بھائی کاشف کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ موترہ مبین چیمہ نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزموں کو عدالت پیش کیا ۔ پولیس کی جانب سے ملزموں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی جس پر علاقہ مجسٹریٹ امانت علی نے مسٹر پتلو اور کاشف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ مسٹر پتلو اور کاشف کی جانب سے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں بھی دائر کر دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments