چونا منڈی کالج کو ہوٹل بنانے کے مجوزہ منصوبے کیخلاف طالبات کامظاہرہ

چونا منڈی کالج کو ہوٹل بنانے کے مجوزہ منصوبے کیخلاف طالبات کامظاہرہ

لاہور(خبر نگار)فاطمہ جناح کالج چونا منڈی کو ختم کرنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف طالبات، اساتذہ اور والدین سراپا احتجاج بن گئے ۔

 کالج کی عمارت میں ہوٹل بنانے کی مبینہ منصوبہ بندی پر طالبات نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کالج کی موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔احتجاج میں طالبات اپنے والدین کے ہمراہ کالج پہنچیں اور اساتذہ کے ساتھ کالج کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کالج ختم کرنے کی تجویز ہزاروں طالبات کے تعلیمی مستقبل کو متاثر کرسکتی ہے ، اس لیے اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...