نواب ٹاؤن ، غازی آباد سمیت مختلف علاقوں میں10 وارداتیں

 نواب ٹاؤن ، غازی آباد سمیت مختلف علاقوں میں10 وارداتیں

ڈاکوؤں نے صغیر سے 3لاکھ 35ہزار ، وقار سے 3لاکھ نقدی لوٹ لی ڈیفنس ، داتا دربار ،رائے ونڈ ، اسلام پورہ سے 4موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے نواب ٹاؤن میں صغیر سے 3لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں وقار سے 3لاکھ روپے اور موبائل ، غازی آباد میں دانش سے 2 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل ،گرین ٹائون میں فیاض سے 2لاکھ 55ہزار روپے موبائل ،کوٹ لکھپت میں یاسر سے 15 ہزار روپے ،نواں کوٹ میں طفیل سے 20 ہزار روپے لوٹ لئے ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے ڈیفنس سے سعید ، داتا دربار کے علاقہ سے عرفان ،رائے ونڈ سے فہیم اور اسلام پورہ سے حفیظ کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...