پرانے ویڈیو گیم کا نایاب ایڈیشن کروڑوں میں فروخت

پرانے ویڈیو گیم کا نایاب ایڈیشن کروڑوں میں فروخت

نیویارک (نیٹ نیوز)پرانے ویڈیو گیم کی حیران کن قیمت لگ گئی، سپر ماریو برادرز کا نایاب ایڈیشن کروڑوں روپے میں فروخت ہوگیا۔

معروف نیلام گھر ہیریٹیج آکشنز کے تحت ہونے والی  ویڈیو گیمز سگنیچر آکشن میں 1985 کے مشہور نینٹینڈو انٹرٹینمنٹ سسٹم گیم سپر ماریو برادرز کی ایک نایاب کاپی 96 ہزار 875 ڈالر (تقریباً پونے تین کروڑ پاکستانی روپے )میں فروخت ہوئی ہے ۔نیلام ہونے والی یہ کاپی پی ایس اے سے 9.0 ریٹنگ یافتہ پہلے پروڈکشن بیچ کا میٹ سٹیکر ویرینٹ تھی۔ اس فروخت نے سپر ماریو برادرز کی پہلی پروڈکشن کاپی اور کسی بھی کمپلیٹ ان باکس ویڈیو گیم کے لئے اب تک کی سب سے زیادہ قیمت کا ریکارڈ قائم کردیا۔کمپلیٹ ان باکس کی اصطلاح کا مطلب یہ ہے کہ گیم کا ڈبہ کھولا جا چکا تھا اور اندر موجود گیم استعمال بھی ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...