پارک میں اکیلے بیٹھ کر رونے والی جرمن خاتون کو جرمانہ
فرینکفرٹ (نیٹ نیوز)جرمنی میں ایک خاتون کو کھیل کے میدان میں موجود بینچ پر بیٹھ کر رونے کے جرم میں جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔
یہ واقعہ 25 اکتوبر کو شہر گیلسن کرشن میں پیش آیا، جہاں 31 سالہ حنا نامی خاتون ایک بینچ پر بیٹھ کر اپنی خالہ سے فون پر بات کر رہی تھیں۔خاتون نے بتایا کہ اس وقت میں اپنی تعلیم اور مالی معاملات کے حوالے سے شدید دباؤ کا شکار تھی تاہم مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ شہر کے بلدیاتی قوانین کے تحت بچوں کے بغیر کھیل کے میدان میں بیٹھنا بھی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے ۔خاتون کے رونے کے دوران بلدیہ کے 3 اہلکار ان کے پاس آئے اور پوچھا کہ کیا جھولوں پر کھیلنے والے 2 لڑکے آپ کے بچے ہیں؟ ،جب حنا نے نفی میں جواب دیا تو اہلکاروں نے ان پر 25 یورو یعنی تقریباً 7 ہزار 581 پاکستانی روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments