پنجاب میں 10 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات

پنجاب میں 10 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات

منصور عالم ایس ڈی پی او ملتان،عاصم رضا ٹریفک آفیسر گجرات تعینات

لاہور (کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 10 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی عاصف علی شاہ کو ڈی ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری ٹی ٹی سنگھ ، عامر سلطان کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن فائیو انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور ، سعد سعود صفدر کو پولیس کالج فیصل آباد سے  تبدیل کرکے ڈی ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری لودھراں ،ایس ڈی پی او حرم گیٹ ملتان عبدالشکور کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ ڈی جی خان ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح دلشاد احمد کو انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ ڈی جی خان سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون ملتان، ڈی ایس پی منصور عالم کو ایس ڈی پی او حرم گیٹ ملتان ،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ٹی ٹی سنگھ عاصم رضا کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر گجرات،ڈی ایس پی امجد محمود کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز حافظ آباد ،ڈی ایس پی احمد حسن کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز پولیس کالج فاروق آباد اورڈی ایس پی محمد اکمل کو پولیس کالج لاہور کی بٹالین سیون میں ڈی ایس پی تھری تعینات کردیا گیاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...