8 قومی خواتین کرکٹرز کو پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ مل گئے

 8 قومی خواتین کرکٹرز کو پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ مل گئے

کپتان فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کیٹیگری اے میں شامل کرلیاگیا ،منیبہ علی صدیقی، نشرح سندھو اور سدرہ امین کو کیٹیگری بی میں برقرار رکھا گیا سنٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک موثر ہوں گے ،گزشتہ سال 20قومی خواتین کرکٹرز کو 5کیٹیگریز میں سنٹرل کنٹریکٹ دئیے گئے تھے

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2026-27کیلئے آٹھ خواتین کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔ کپتان فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو سنٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری اے میں شامل کرلیا گیا۔منیبہ علی صدیقی، نشرح سندھو اور سدرہ امین کو کیٹیگری بی میں برقرار رکھا گیا جبکہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے ۔ویمن کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک موثر ہوں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کی مسلسل عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں انہیں کیٹیگری اے میں جگہ دی گئی ہے ۔سنٹرل کنٹریکٹ کیٹیگریز کا تعین کھلاڑیوں کی حالیہ فارم، فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس پی سی بی نے 5 کیٹیگریز میں 20 خواتین کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ د ئیے تھے تاہم نئے سیزن کیلئے کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کی تعداد کم کر کے 8 کر دی گئی اور کیٹیگریز کی تعداد بھی 5 سے کم کر کے 3 کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...