نیشنل بینک کے ڈیجیٹل اقدام کے تین سال مکمل ہوگئے
جدت، آسان سرمایہ کاری، صارفین کوجدید مالیاتی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ
کراچی (بزنس ڈیسک)نیشنل بینک نے پاکستان کی مالیاتی اور کیپٹل مارکیٹ میں ڈیجیٹل جدت کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے منفرد ڈیجیٹل آن بورڈنگ اقدام کے تین سال مکمل کر لیے ۔ اس اقدام کے تحت صارفین کو این بی پی ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے اکاؤنٹس کھولنے کی مکمل ڈیجیٹل سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ نومبر میں ٹورس سکیورٹیز لمیٹڈ جو نیشنل بینک کا ذیلی ادارہ ہے ، کے اشتراک سے شروع اس اقدام نے سرمایہ کاری کے خواہش مند افراد کیلئے اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو جدید، آسان اور سہل بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اس منصوبے کے ذریعے این بی پی نے 100 فیصد ڈیجیٹل آن بورڈنگ کی سہولت متعارف کرائی، جس سے صارفین روایتی طریقہ کار کے بجائے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments