ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ ستمبر 2027میں سجے گا
نئی تاریخوں کا اعلان ایشین مارشل آرٹس گیمز کے شیڈول کومدنظر رکھ کر کیاگیا میگا ایونٹ اب 18سے 27ستمبر2027تک پاکستان میں ہوگا:محمد خالد محمود
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ساؤتھ ایشین گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا، میلہ ستمبر 2027 میںپاکستان میں سجے گا ۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان کے مطابق جنوبی ایشیا کی تمام شریک نیشنل اولمپک کمیٹیوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت اور رسمی اتفاق رائے کے بعد 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت یہ میگا ایونٹ اب 18 سے 27 ستمبر 2027 تک پاکستان میں ہوگا۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ان نئی تاریخوں کا تعین چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کے شیڈول میں تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جا سکے اور انہیں دونوں بین الاقوامی مقابلوں میں بھرپور شرکت کے یکساں مواقع میسر آ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments