پاکستان رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 5وکٹوں سے ہرایا،حسن نواز اور شاہ زیب کی ففٹیاں

دوحہ(سپورٹس ڈیسک )رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوحہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 232 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا،شہادت حسین نے 103 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، سفیان مقیم نے 3، حسن نواز اور علی رضا نے دو دو وکٹیں لیں ۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، 20 رنز پر معاذ صداقت اور 21 کے مجموعے پر شمائل حسین آؤٹ ہوگئے ،سنچری پارٹنرشپ بنانیوالے حسن نواز 62 اور شاہ زیب خان 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پانچویں وکٹ پر کپتان عبدالصمد اور فرحان یوسف کے درمیان بنی 74 رنز کی پارٹنر شپ نے میچ میں فتح پکی کرلی، عبدالصمد 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فرحان یوسف نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...