تمباکو کے پودے سے کینسر کی اہم دوا تیار کرلی گئی
کوپن ہیگن (نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے تمباکو کے ایک مخصوص پودے کو استعمال کرتے ہوئے کینسر کے علاج میں کام آنے والی اہم دوا پیسلی ٹیکسل کی تیاری کا مکمل حیاتیاتی عمل تشکیل دے دیا ہے ۔
سائنسی جریدے نیچر کیمیکل بائیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے سائنس دان سوٹیریوس کامپرانیس کی سربراہی میں محققین نے یونیورسٹی آف ایتھنز اور فیوم یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے ساتھ مل کر تمباکو کی ایک قسم نیکوٹیانا بینتھامیانا میں پیسلی ٹیکسل کی حیاتیاتی تیاری کا مکمل طریقہ کامیابی سے تیار کیا۔کینسر کی اہم دوا پیسلی ٹیکسل کی پیچیدہ کیمیائی ساخت اور قدرتی طور پر محدود دستیابی کے باعث اسے تیار کرنا آسان نہیں،پہلی مرتبہ پورے عمل کو کامیابی سے تشکیل دینے اور اس کی تصدیق کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments