اداکار سلیم شیخ کی صاحبزادی سلینا پیا دیس سدھارگئیں
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار سلیم شیخ کی صاحبزادی ، ماڈل اور ڈیجیٹل کری ایٹر سلینا سلیم کا ان کے منگیتر ابراہیم شیخ سے سادہ اور پروقار آؤٹ ڈور تقریب میں نکاح ہو گیا۔
تقریب میں قریبی رشتے داروں، دوستوں اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔نکاح کے موقع پر سلینا سلیم نے سفید آرگنزا کا روایتی شرارہ زیب تن کیا، جس پر چاندی کے ستاروں کا نفیس کام کیا گیا تھا جبکہ سنہری گوٹا کناری سے مزین دوپٹے نے ان کے لباس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا۔دوسری جانب ان کے دولہا ابراہیم شیخ نے سفید کرتا، پاجامہ اور کوٹ کا انتخاب کیا۔تقریب میں اداکار بہروز سبزواری، جاوید شیخ، مومل شیخ، صدف کنول اور شہروز سبزواری سمیت دیگر عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔سلیم شیخ کی 3بیٹیاں ہیں ،نشیمہ کی پہلے شادی ہوچکی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments