8گھنٹے کام ،8گھنٹے نیند،باقی وقت خاندان کیساتھ،اکشے کمارکا معمول
ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا کہ ان کے 8 گھنٹے کام کرنے کے اصول کے باعث انڈسٹری کے کئی بڑے لوگ انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔
انہوں نے ٹی وی شو میں کہا کہ ناقدین یہ بات بھول جاتے ہیں کہ وہ ان آٹھ گھنٹوں کے دوران اپنی وینیٹی وین میں بھی نہیں جاتے اور مسلسل کیمرے کے سامنے کام کرتے ہیں۔ اکشے کمار نے وضاحت کی کہ شائقین سکرین پر اداکار کو تر و تازہ دیکھنا چاہتے ہیں، تھکا ہوا نہیں۔ اسی لئے انہوں نے روزانہ 8 گھنٹے کام، 8 گھنٹے نیند، 2 گھنٹے ورزش اور باقی وقت اپنے خاندان کیلئے مختص کر رکھا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments