منشیات کیس:ترک فنکار اوزجان ،برجواوزاوردنیز گرفتار

منشیات کیس:ترک فنکار اوزجان ،برجواوزاوردنیز گرفتار

استنبول (شوبز ڈیسک) ترک اداکاروں اوزجان ڈینز، برجو اوزبیرک اور دنیز چاکر سمیت شوبز انڈسٹری کی24شخصیات کو استنبول میں منشیات سے متعلق تحقیقات کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔

یہ کارروائی 24 نومبر کو استنبول کے چیف پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے 35 ملزموں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کئے جانے کے بعد عمل میں لائی گئی،گرفتار افراد میں ٹی وی میزبان مراد جیلان اور ہدایت کار جیم کارجی بھی شامل ہیں، گرفتارافراد کا قانونی کارروائی کے تحت طبی معائنہ بھی کیا گیا۔تحقیقات میں منشیات کے استعمال، قبضے اور فراہمی سے متعلق الزامات شامل ہیں، مجسٹریٹ عدالت نے اوزجان ڈینز، برجو اوزبیرک اور دنیز چاکر سمیت 9 ملزموں کو عدالتی نگرانی میں رہا کرنے کا حکم دے دیا، تینوں اداکارتحقیقات مکمل ہونے تک بیرونِ ملک سفر نہیں کرسکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...