اپنا گھر پروگرام ، نمایاں کارکردگی پر میزان بینک کیلئے ایوارڈ

 اپنا گھر پروگرام ، نمایاں کارکردگی پر میزان بینک کیلئے ایوارڈ

وزیراعظم نے چیف آپریٹنگ آفیسر ریٹیل بینکنگ ضیا الحسن کو ایوارڈ پیش کیا

کراچی(بزنس ڈسک)میزان بینک کو وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی خریداری کے لیے شریعت کے مطابق مالی معاونت کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر ملک کے پانچ بہترین کارکردگی دکھانے والے بینکوں میں شامل ہونے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔ اس موقع پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے میزان بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ریٹیل بینکنگ، ضیاء الحسن کو ایوارڈ پیش کیا۔اس اعزاز پر تبصرہ کرتے ہوئے میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید عامر علی نے کہا کہ اس اہم قومی اقدام کے تحت بہترین کارکردگی دکھانے والے بینکوں میں شامل ہونا بینک کے لیے باعثِ اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میزان بینک قابلِ استطاعت، شریعت کے مطابق اور سود سے پاک مالیاتی سہولیات کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو اپنا گھر حاصل کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے ۔ بینک مالیاتی شمولیت کے فروغ اور مالیاتی سہولیات تک محدود رسائی رکھنے والے خاندانوں کو اپنے گھر کا خواب پورا کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قابلِ استطاعت ہاؤسنگ فنانس تک رسائی میں اضافہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔اپریل 2026 میں پروگرام کے آغاز سے اب تک 112 ارب روپے سے زائد کے قرضے فراہم کیے جاچکے ہیں، جبکہ 13 نومبر 2026 تک تقریباً 560 ارب روپے کی فنانسنگ منظور کی جاچکی ہے ۔ اس اقدام سے تقریباً 19,000 خاندان مستفید ہوچکے ہیں، جبکہ مزید 94,000 درخواستیں منظوری کے مراحل میں ہیں۔یزان بینک نے اس قومی اقدام کے تحت تقریباً 60 ارب روپے کی فنانسنگ منظور کی ہے ، جو شہریوں کو شریعت کے مطابق اور سود سے پاک مالیاتی سہولیات کے ذریعے اپنے گھر کے حصول میں مدد فراہم کرنے کے لیے بینک کے عزم کا اظہار ہے ۔ بینک اپنے وسیع نیٹ ورک، اسلامی فنانس کے تجربے اور ہاؤسنگ فنانس کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گھر کے حصول کو آسان بنانے اور پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...