اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا منفی اختتام،64ارب خسارہ

 اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا منفی اختتام،64ارب خسارہ

فروخت کا دباؤ ،396پوائنٹس گھٹ کر100انڈیکس177663پربند ہوا 495 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ،156میں اضافہ،309کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا۔حصص بازار میں 71 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کے سودے ساڑھے 19 ارب روپے میں طے ہوئے ۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپے کم ہو کر 19 ہزار 298 ارب روپے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابقکاروبار کا آغاز گزشتہ روز کی اختتامی سطح کے قریب ہوا، تاہم صبح کے سیشن میں فروخت کا دباؤ بڑھنے سے بینچ مارک انڈیکس بتدریج اپنی قدر کھوتا رہا اور 177 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح کے قریب آگیا۔ دوپہر کے سیشن میں بھی مندی کا رجحان برقرار رہا۔ اس دوران انڈیکس نے مختصر بحالی دکھائی، تاہم بعد ازاں ایک بار پھر تیزی سے گراوٹ کا شکار ہوگیا،تاہم کاروباری سیشن کے آخری گھنٹے میں خریداری کا رجحان سامنے آیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک انڈیکس دن کی کم ترین سطح 177,305.98 پوائنٹس سے بحال ہوکر 177,700 پوائنٹس کی سطح کے قریب پہنچ گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 396.79 پوائنٹس یا 0.22 فیصد کمی کے بعد 177,663.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی مندی رہی۔ مجموعی طور پر 495 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 156 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 309 میں کمی اور30 میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...