صبورعلی والدہ کے سہارے کی کمی محسوس کرنے لگیں

صبورعلی والدہ کے سہارے کی کمی محسوس کرنے لگیں

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ صبور علی نے مرحومہ والدہ راحت علی سے جڑی جذباتی یاد شیئر کردی۔

صبور علی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھی بچے کام کے سلسلے میں گھر سے باہر ہوتے تو والدہ ہمارے بارے میں فکرمند رہتی تھیں۔واضح رہے کہ کچھ سال قبل راحت علی میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ان کی بیماری صبور، سجل اور ان کے بھائی کیلئے ایک شدید صدمہ تھی کیونکہ وہ ابھی کم عمر ہی تھیں بعد ازاں ان کا انتقال ہو گیا ۔صبور علی اب خود ایک بیٹی کی ماں ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بالکونی میں کھڑی ہو کر ان کی واپسی کا انتظار کرتی تھیں اور جب تک وہ کام کے سلسلے میں باہر رہتے ان کی حفاظت کے لئے دعائیں کرتی رہتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کو شدت سے یاد کرتی ہیں اور آج بھی اس سہارے کی کمی محسوس کرتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...