افتخار ٹھاکر شوبز کیساتھ ساتھ الیکٹرک گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ
لاہور(شوبز ڈیسک )کامیڈین افتخار ٹھاکر نے شوبز کے بعد کاروباری میدان میں بھی قدم رکھ دیا اور الیکٹرک گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ ہو گئے ہیں۔
اس کاروباری سرگرمی کے ذریعے افتخار ٹھاکر نے فنون لطیفہ کے ساتھ ساتھ الیکٹرک موبلٹی کے شعبے میں بھی اپنی نئی شناخت متعارف کرائی ہے ،وہ ایک کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں جو الیکٹرک سکوٹیز، موٹر سائیکلیں، رکشے اور لوڈرز بیچنے کا کام کرتی ہے ۔سوشل میڈیا صارفین افتخار ٹھاکر کے اس نئے کاروبارکیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دے رہے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments