ہانیہ کانیاانداز،مداح انہیں عامرخان کی ’’بیوی ‘‘سمجھنے لگے
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر اپنے منفرد لباس اور نئے ہیئر سٹائل کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہیں،
اپنے نئے ڈرامے کی پریس تقریب میں ہانیہ عامر نے گھٹنوں تک لمبی کیموفلاج پرنٹ کی شارٹس، سفید ٹاپ اور بھورے رنگ کا مختصر کارڈیگن پہن رکھا تھا جبکہ ان کے چھوٹے گھنگریالے بالوں نے ان کے انداز کو مزید منفرد بنا دیا۔اداکارہ کی تصاویر سامنے آنے پر متعدد صارفین نے ان کے انداز کو بالی ووڈ اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ اور فلمساز کرن راؤ سے مشابہ قرار دیا۔بعض صارفین نے ہانیہ عامر کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اپنا فیشن سٹائلسٹ تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا جبکہ کچھ نے انہیں اپنے لباس کے انتخاب پر خود زیادہ توجہ دینے کی تجویز دی،ان کے کئی مداحوں نے اداکارہ کے اندازکو دلربا قراردیدیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments