شازیہ منظور پر تشدد ،ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع

 شازیہ منظور پر تشدد ،ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور کی سیشن کورٹ نے گلوکارہ شازیہ منظور کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

مقدمہ میں نامزد نعمان سمیت 3 ملزموں کی عبوری ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج شاہد منیر نے کی۔ شازیہ منظور اپنے وکیل فیاض رامے کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔دورانِ سماعت تفتیشی پولیس افسر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم شاملِ تفتیش نہیں ہو رہے ، جس پر عدالت نے ملزموں کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیااورعبوری ضمانت میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی۔واضح رہے کہ شازیہ منظور کا مقدمہ تھانہ ملت پارک میں درج ہے اور گلوکارہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ انہیں ملزموں کی جانب سے خطرہ ہے انہیں تحفظ فراہم کیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...