مرکنٹائل ایکسچینج میں33.588 ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں33.588 ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی۔۔

 مجموعی کاروباری مالیت 33.588 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 107,512 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (20.072 ارب روپے )میں ہواجس کے بعد نیسڈیک 100 (4.283 ارب روپے)، کرنسی معاہدوں (3.017 ارب روپے)، چاندی (2.635 ارب روپے)، خام تیل (1.227 ارب روپے)، تانبہ (923.822 ملین روپے)، ایس اینڈ پی 500 (678.682 ملین روپے)، قدرتی گیس (215.831 ملین روپے)، برینٹ خام تیل (178.109 ملین روپے)، جاپان ایکوٹی 225 (176.328 ملین روپے)اورپلاٹینم (113.474 ملین روپے ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...