ممبئی میں بم حملوں کی دھمکی ،امیتابھ بچن کا گھر بھی’’ٹارگٹ‘‘
ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں تازہ دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
ای میل میں بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی جوہو میں واقع رہائش گاہ جلسہ ، ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے کے دفتر اور شہر کے دیگر اہم مقامات کو ممکنہ حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے ۔مبینہ طور پر ای میل میں دعویٰ کیا گیا کہ متعدد مقامات پر دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا ہے ، جن میں امیتابھ بچن کی رہائش گاہ جلسہ اور آچاریہ میٹرو سٹیشن شامل ہیں۔ پیغام میں آئندہ 30 روز کے دوران ممبئی کے مختلف مقامات پر دستی بموں سے حملوں کی دھمکی بھی دی گئی ہے ۔ ای میل میں خالصتان نواز تنظیموں، جن میں خالصتان نیشنل آرمی اور ببر خالصہ کے نام شامل ہیں، کے حوالے بھی دئیے گئے ۔ اس کے ساتھ 1984 کے سکھ مخالف فسادات کا ذکر بھی کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments