خدا کو دیکھنے کیلئے فضا میں جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش

خدا کو دیکھنے کیلئے فضا میں جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی ایئر لائن کی شکاگو جانے والی پرواز میں ایک مسافر نے دورانِ پرواز طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس کے باعث مسافروں اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ سان ڈیاگو سے روانہ ہونیوالی پرواز 1494 میں پیش آیا، مسافر اپنی نشست سے اٹھ کر طیارے کے اگلے حصے کی جانب گیا اور عملے کی بار بار ہدایت کے باوجود اس نے اپنی نشست پر واپس جانے سے انکار کر دیا۔ مذکورہ شخص چیخ رہا تھا کہ میں خدا کو دیکھنا چاہتا ہوں، مجھے اس طیارے سے باہر نکالو۔مسافروں کے مطابق فضائی میزبانوں نے فوری طور پر اس شخص کو قابو کرنے کی کوشش کی جبکہ دیگر مسافروں نے بھی عملے کی مدد کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔ طیارے نے رات تقریباً 1 بجے فینکس سکائی ہاربر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر باحفاظت لینڈنگ کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...