تمباکو نوشی بالوں کے تیزی سے جھڑنے کی ایک وجہ

تمباکو نوشی بالوں کے تیزی سے جھڑنے کی ایک وجہ

لاہور (نیٹ نیوز)مردوں میں گنج پن کا خطرہ خواتین کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہوتا ہے ۔

روزمرہ کی زندگی میں چند حیران کن وجوہات ایسی ہوتی ہیں جو بالوں کے گرنے کا باعث بنتی ہیں،خون پتلا کرنے والی ادویات، کیل مہاسوں کی وٹامن اے والی ادویات، سٹرائیڈز، جوڑوں، ڈپریشن، امراض قلب یا ہائی بلڈ پریشر کی ادویات کا ایک مضر اثر بالوں کے گرنے کی شکل میں بھی نظر آسکتا ہے ۔ تمباکو نوشی بالوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے ،سگریٹ کے دھویں میں موجود زہریلا مواد بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے جس سے وہ ٹوٹ کر گرنے لگتے ہیں۔جسم میں پروٹین کی کمی سے بھی بالوں کی نشوونما تھم جاتی ہے ۔ سٹائلنگ بھی بالوں کے تیزی سے گرنے کا باعث ہے ،خشک بالوں پر تولیہ رگڑنا یا بہت زیادہ طاقت سے برش کرنا بھی بالوں کی جڑوں پر دباؤ بڑھاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...