تھر کول کے پانی کو زراعت کیلئے استعمال کرنے کا عملی آغاز

تھر کول کے پانی کو زراعت  کیلئے استعمال کرنے کا عملی آغاز

کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے دورہ چین کی بڑی کامیابی کے ثمرات سامنے آنے لگے ،شنگھائی میٹنگز کے بعد تھر کول کے پانی کو زراعت کے لیے استعمال کرنے کا عملی آغاز کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ کی شنگھائی میں چینی کمپنیوں سے ملاقاتوں اور معاہدوں پر تیزی سے عملدرآمد شروع ہو گیا ہے جس کے تحت سندھ زرعی یونیورسٹی اور چینی کمپنی نے تھر کے کوئلہ کانوں کا پانی زراعت کے لیے استعمال کرنے کا بڑا منصوبہ شروع کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی اور چینی کمپنی (SSRL)کے درمیان مشترکہ منصوبے کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ منصوبے کا مقصد بایو سیلائن فارمنگ اور جدید آبی انتظام سے کانوں کے فاضل پانی کو کارآمد بنانا ہے ،تھر کے خشک ماحول سے ہم آہنگ نمک برداشت کرنے والے پودوں کی شناخت پر خصوصی تحقیق کی جائے گی۔ اجلاس میں کوئلہ کان کنی سے نکلنے والے پانی کے موثر اور ماحول دوست استعمال کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...